بھٹکل 29؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) سابق وزیر انچارج اور ہلیال کے رکنِ اسمبلی جناب آر وی دیش پانڈے نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ کو کوویڈ سے حفاظت کے لے استعمال میں آنے والی ضروری اشیاء دیں۔ اس موقع پر انہوں نے فکروخبر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری نے جس طرح سے تباہی مچاہی ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ ہمیں کوویڈ کے لیے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ میں سرکاری پوری طرح فیل نظر آرہی ہے۔ اسپتالوں کی حالت دیکھئے کہ وہاں پر بیڈ نہیں ہے۔ ویکسین نہیں ہے اور کئی طرح کی خبریں آرہی ہیں۔ سرکاری کو کئی طرح کے معاملات میں گھیرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سرکار کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی وجہ سے یہاں آیا ہوں تاکہ لوگوں کی حالات کا جائزہ لوں کیونکہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا یہی پیغام ہوتا ہے کہ گاؤں گاؤں جاؤ اور لوگوں کے حالات کا جائزہ لو۔
Share this post
