ہوناور، 02 مئی 2020 (فکروخبر نیوز/ ذرائع) اترکنڑا ضلع کے ہوناور تعلقہ کے گاؤں کاسرکوڈ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے ہاتھ اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ کورانٹائن کی مہر مٹانے کی کوشش کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق، محکمۂ صحت کے افسران نے اس خاندان کے تین افراد کو کورانٹائن میں رہنے کے لئے مہر ثبت کردی تھی، تاہم انہوں نے کیمیکل استعمال کرکے کورانٹائن مہر کو مٹانے کی کوشش کی جس کے بعد ان کے ہاتھ جلنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ خبر ہے کہ اس پورے معاملہ کا الزام خاندان کے افراد سرکاری اہلکاروں پرعائد کر رہے ہیں۔
Share this post
