قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے بھی کوشش ہونی چاہیے : مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی

دوروزہ مسابقہ حفظ قرآن کریم کی آخری نشست میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ آپ حضرات دو روز سے ان معصوم بچوں کی زبانی قرآن پاک کی تلاوت سے محظوظ ہورہے ہیں ، یقیناًیہ ہم سب کے لیے خوش نصیبی کا موقع ہے کہ جمعیت الحفاظ کے ذمہ داروں نے اس کا اہتمام کیا۔ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس کو بلا سمجھے پڑھنا بھی ثواب میں داخل ہے لیکن ہمیں اس بات کی بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اس کو سمجھیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے پیغام پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ مولانا نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر جمعیت الحفاظ بھٹکل کے جملہ کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی۔ 

Share this post

Loading...