فلسطین سے متعلق مون اسٹار بھٹکل کی طرف سے منعقد کیا جارہا ہے کوئز مسابقہ ، پہلا انعام دس ہزار

bhatkal, moonstar bhatkal, moonstar sports center bhatkal, quiz on falasteen,

بھٹکل14؍ نومبر2023 (فکروخبرنیوز) مون اسٹار اسپورٹس سینٹربھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل و اطراف بھٹکل کے لوگوں کے لیے فلسطین کی تاریخ سے متعلق ایک کوئز مقابلہ رکھا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو فلسطین کی تاریخ سے واقف کرانا ہے۔ مسجد اقصی مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور اسلام میں اس کی بڑی اہمیت و فضیلت بتائی گئی ہے نیز موجودہ حالات کی وجہ سے بھی اس سے متعلق معلومات ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

ذمہ داران نے اس مقابلے میں شرکت کرنے کی گذارش کی ہے اور اپنے متعلقین کو بھی اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس مقابلہ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

یہ کوئز مقابلہ فلسطین اور اس سے متعلق امور کے بارے میں ہوگا۔

 یہ مقابلہ بھٹکل، مرڈیشور اور منکی کے لوگوں کے مابین ہوگا۔

دس سال سے زائد عمر کے افراد (مرد و خواتین دونوں) اس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

سوالات کی پی ڈی ایف فائل سوشل میڈیا کے توسط سے عام کی جائے گی۔

جوابات پہنچانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2023 ء بروز جمعرات تک ہوگی۔

جوابات پہنچانے کی آخری تاریخ (30 نومبر 2023 ء بروز جمعرات) کے بعد جوابات پہنچنے پر مقابلہ میں شامل نہیں کیا کیا جائے گا۔

جوابات تحریرا پہنچانے ہوں گے زیروکس، فوٹو کاپی، ای میل وغیرہ  معتبر نہیں ہوں گے۔

بھٹکل منکی مرڈیشور کے احباب اگر دوسرے شہروں یا ملکوں میں مقیم ہوں تو ان کو بھی اس مقابلے میں حصہ لینے کی گنجائش رہے گی البتہ جوابات کی Hard copy پہونچانی ضروری ہوگی۔

پی ڈی ایف فائل کی پرنٹ نکال کر جوابات تحریر کر کے آفس مون اسٹار اسپورٹس سینٹر متصل " مسجد خضر ڈونگرپلی بندر روڈ بھٹکل میں پہنچائیں۔

نمبرات مساوی ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

 اول انعام 10 ہزار روپیہ، دوم انعام سات ہزار روپیہ، سوم انعام پانچ ہزار روپیہ ہوں گے نیز اس کے علاوہ 25 خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔

اس کوئز مقابلہ کا نتیجہ ان شاء اللہ 7 دسمبر 2023 بروز جمعرات بعد نماز عشاء داستان فلسطین نامی لائیو پروگرام کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔

مون اسٹار کوئز مسابقہ

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے ,

9739897755

9632950412

9844126212

Share this post

Loading...