قدرتی چیزوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تجارت کو فروغ دیں : پروفیسر شاستری

اس بارے میں ہمیں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب تاجر بننے کے لیے خود اعتمادی ، ہمت ، صبر وتحمل ، اور لوگوں سے تعلقات کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کے استعمال کا طریقہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہیے ۔اس موقع پر جلسہ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر غانم محتشم نے پینل بحث و مباحثہ میں تجارت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں کئی سوالات کئے جس کا انہوں نے تسلی بخش جواب دیا۔ ملحوظ رہے کہ اس سمینار کا آغاز عبدالبدیع کی تلاوت سے ہوا ، پرفیسر سید الحان نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور پرنسپال محسن نے حاضرین کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کیا ۔ اس موقع پر ارشد کیشو انڈسٹریس کے مالک جناب ابراہیم رکن الدین ، جیوڈ انڈسٹریس کے مالک جناب عبداللہ ، پرفیسر جمیل شیخ وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔ (تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں )

Share this post

Loading...