جبیل/بھٹکل : 16جولائی 2020(فکروخبرنیوز)قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا اقبال ملا ندوی کی وفات سے اہلیان بھٹکل میں غم کی لہرپائی جارہی ہے ، آج الجبیل میں مقیم بھٹکلی احباب نے مولانا کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی ،
منطقہ شرقیہ سعودیہ جبیل کے ذمہ دار کے مطابق بعد نماز ظہر الجبیل میں چیف قاضی جماعت المسلمین بھٹکل و صدر جامعہ اسلامیہ مولانا محمد اقبال ملاندوی کی نماز غائبابہ ادا کی گئی ،اس سے قبل تعزیتی مختصر تعزیتی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مولانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا کی بہت ساری خدمات کا تذکرہ کیا گیا اور بھٹکل کو سنوارنے اور اس کی اصلاح کیلئے مولانا کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا گیا آخر میں جمیع مرحومین کے لئے دعا کے ساتھ نمازادا کی گئی
اس موقع پر منطقہ شرقیہ سعودیہ کے ذمہ داران موجود رہے
Share this post
