قاضی جماعت المسلمین بھٹکل کی وفات پر آن لائن تعزیتی اجلاس : ویڈٰیو

: 19جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) بروز سنیچر بعد نماز عشاء جماعت المسلمین بھٹکل اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اشتراک سے قاضی شہر بھٹکل جناب مولانا اقبال صاحب ملا ندوی کے وفات پر عالمی سطح پر  آن لائن تعزیتی پروگرام بذریعہ زوم ایپ منعقد کیا گیا۔
یہ پروگرام ٹھیک سارھے نو بجے زوم پر شروع ہوا جسے فکروخبر ٹی وی پر براہ راست نشر بھی کیا گیا ،  جس میں شہر بھٹکل اور بیرون بھٹکل کے ذمہ دار افراد نے اس جلسہ میں  حصہ لیتے ہوئے مرحوم قاضی صاحب سے اپنے دلی لگاؤ اور جذبات کا اظہار کیا وہی بعض حضرات نے اپنے ساتھ پیش آئے کئی ایمان افروزواقعات کو بیان کیا تو وہیں کسی نے مولانا کے تعلیمی مراحل طئے کرنے کے دوران پیش آئے حیران کن واقعات پر روشنی ڈالی جس سے مولانا مرحوم کی  قوت ارادی معلوم ہوئی ، وہیں بعض حضرات نے مولانا  کی وسیع الفکری کے گن گائے تو بعض حضرات نے مولانا مرحوم کی فن فلیات پر دسترس کا اعتراف کیا ، غرض ہر شخص نے مرحوم  قاضی شہر کے ساتھ اپنے تعلق کو بیان کررہا تھا ۔
یہ جلسہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات ۱:30 بجے اختتام پذیر ہوا ۔

 

Share this post

Loading...