شیواموگہ 20 فروری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) دیہی ترقی کے وزیر کے ایس ایشورپا قومی ترنگے کے بارے میں دئے گئے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن بھگوا پرچم لال قلعہ پر لہرایا جائے گا۔ کانگریس پارٹی نے اس بیان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے بنیاد بناکر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی پوری کوشش کی ، کے پی سی سی کے چیف ڈی کے شیوا کمار کے نے اسمبلی میں بھی ایشورپا پر زبانی حملہ کیا تو وہیں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی ان پر شدید تنقید کی۔
ایشورپا نے اپنے بیان کے دفاع میں کہا ہے کہ قومی پرچم میری ماں کی طرح ہے اور میں کانگریس پارٹی کی طرف سے جاری احتجاج کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگ چاہتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس میں ترقیاتی مسائل پر بات کی جائے، لہذا ہمیں کرناٹک کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ایشورپا نے کہا کہ ہمیں جھنڈے کے معاملے کو لے کر لوگوں کے پاس جانے دیں۔ انہیں فیصلہ کرنے دیں۔ میں خود اس معاملے کو یہیں چھوڑ دوں گا۔
ایشورپا پر جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا، "کیا ہمیں اس وقت بھی چپ رہنا چاہئے جب کوئی ہمارے قومی پرچم کی توہین کرے؟ کیا ایشورپا جیسے شخص کو وزیر ہونا چاہئے؟ بی جے پی کبھی بھی قومی پرچم سے متاثر نہیں ہوئی، وہ ترنگے کی اہمیت نہیں جانتے ہیں۔ ہمیں ان سے حب الوطنی سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Share this post
