اس موقع پراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ تعلیم انسان کو صحیح انسان بنانے میں مدد کرتی ہے اور انسان کو اس مقام تک پہنچاتی ہے جس کے بارے میں وہ گمان بھی نہیں کرسکتا، ماضی قریب میں اس طرح کی بہت ساری مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر وقت کی قدرکرنے اور اس کو مفید بنانے کی طرف توجہ دلائی۔اس موقع پر دیگر علماء کرام نے بھی خطاب فرمایا۔ تمام مقررین نے محتشم اکیڈمی کے مالک جناب یاسین صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا ۔ اس موقع پر شہر کے عمائدین کے علاوہ کالج کے طلباء موجود تھے ۔
Share this post
