مولانا نے اسی موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوپی و بہار میں اس میدان کی جانب بڑھنے کا ایسا رجحان ہے کہ ہمارے علاقوں میں وہیں کے تعلیم یافتہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر ہوتے ہیں، مسلمان نوجوانوں کارجحان بڑھ رہاہے مگر ہمارے علاقوں میں بھی اس جانب توجہ دینا حد درجہ ضروری ہوگیا ہے۔نوجوانوں کی بیرون ممالک روزگاری کی دلچسپی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مولانا موصوف نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ایوراڈ جیسے تقاریب سجا کر طلبہ میں پڑھائی سے دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، مگر ہمارے نوجوان اپنی قومی تعلیمی اداروں پر توجہ دینے کے بجائے بیرون ممالک روزگاری تلاش کرنے کے لئے چلے جاتے ہیں ۔ استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل وامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے کہا کہ اسلام میں تعلیم کا رشتہ کبھی مال سے نہیں جڑا ہے ۔ اسلام ایسی تعلیم دینا چاہتا ہے جس سے وہ اسلام کا نمونہ پیش کرے،۔ہمارے اسلاف میں ایسے افراد پیدا ہوئے جو بیک وقت ڈاکٹر بھی بنے اور قوم کے خادم بھی ، سائنس دان بھی بنے اور اللہ کے ولی بھی بنے جس کی وجہ سے دنیا کی قیادت کی اور لوگ ان کے پیچھے چلے ، آج ہم نے تعلیم کے سلسلہ میں اپنے اصل مقاصد کو چھوڑا تو دوسری قومیں ہماری قیادت کررہی ہیں اور ہم ان کے پیچھے چل رہے ہیں جس کے نتیجہ میں اس میدان میں آگے بڑھنے والے افرادتعلیم تو حاصل کررہے ہیں لیکن اسلامی طرز عمل عوام میں پیش نہیں کررہے ہیں ۔ اس موقع پر جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب ، جناب سمیر کے ایم اور جناب یوسف صاحب نے تعلیم کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔ جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر انہیں تہنیت سے نوازا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کاآغاز زفاف آرمار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت مولانا رضوان احمد کندنگوڑا ندوی نے بہترین انداز میں پیش کی۔ استقبالیہ کلمات لائن کے نائب صدر مولانا عبدالمعید شنگیری ندوی نے پیش کیے اور شکریہ کلمات مولانا محمدوسیم گوائی ندوی نے ادا کیے ۔ جلسہ کے نظامت کے فرائض مولانا ابرار موٹیا ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ۔ اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی ، ناظم جامعات الصالحات مولانا عبدالعلیم قاسمی ، لائن اسپورٹس سینٹر کے صدر جناب ابراہیم فکردے ، لائن کے اسپورٹس سکریٹری جناب مشتاق محتشم اور دیگر افراد موجود تھے ۔
لائن ایوارڈ حاصل کرنے والے ممتازطلباء وطالبات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے
مولوی محمد عاطف ابن عبدالرحمن چامنڈی ندوی فاضل دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو
مولوی رضوان احمد ابن ابو محمد کندنگوڑا ندوی فاضل دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو
حافظ محمد سلمان ابن ابوبکر شائق کولا حافظ (اقراء عربک اسکول منگلور )
عبدالملک ابن عبدالماجد شاہ بندری انجمن حامئ مسلمین بھٹکل ، سی ویل انجینئرنگ
محمد سیاف ابن ظفر اللہ مصباح وجئے واڑہ ، آندھرا پردیش ایم بی اے
نازش احمد ابن ابوبکر گوائی دیانند ساگر ، بنگلور ایم بی اے
محمد تنصیر ابن نظام الدین اکرمی سلّم منیپال یونیورسٹی ایم بی اے
محمد سلول ابن ظفر اللہ مصباح وجئے واڑہ ، آندھراپردیش پی یو سی سال دوم 95%
عائشہ بنت شمس الدین ارشاد گوائی اہب انٹر نیشل اسکول جدہ دسویں جماعت 100%
عائشہ بنت ابراہیم عاصم دامودی ایپکس انٹر نیشنل اسکول ، کیرلا دسویں جماعت 98%
عائشہ نہیٰ بنت مولوی عظمت اللہ شیکرے نونہال ہائی اسکول ، بھٹکل دسویں جماعت 92%
نہی فرقت بنت محمد ہاشم کولا نونہال ہائی اسکول ، بھٹکل دسویں جماعت 94%
فاطمہ نصوحہ بنت عبدالرحمن یاسر فکردے سینٹر ل اسکول دبئی دسویں جماعت 95%
خاشعہ بنت حافظ عبدالرحمن اکرمی سینٹرل اسکول دبئی دسویں جماعت 100%
سائحہ بنت محمد سراج شنگیری نونہال ہائی اسکول ، بھٹکل دسویں جماعت 96%
فاطمہ رانا بنت محمد اختر آرمار انجمن گرلز ہائی اسکول ، بھٹکل دسویں جماعت 91%
تشجیعی انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات
مریم بنت ریاض احمد اسحاقی نیو شمس پرائمری اسکول ، بھٹکل آٹھویں جماعت 93%
مدیجہ انجم بنت سید ابوبکر انجمن انگلش میڈیم پرائمری ہائی اسکول بھٹکل ساتویں جماعت 95%
اسوہ بنت عبدالباسط ایس جے المنار انٹر نیشنل اسکول ، ینبوع ساتویں جماعت 93&
ابومحمد مزیان ابن محمد انصار موٹیا مادر حوا اسلامک اسکول بھٹکل ساتویں جماعت 94%
تسمیہ بنت محمد ناصر آرمار انجمن آزاد ہائر پرائمری انگلش میڈیم اسکول بھٹکل ساتویں جماعت 91.5%
امل بنت نوالمبین شنگیری گرین ویلی اسکول ، شیرور ساتویں جماعت 97%
Share this post
