اس دوران اس کے دونوں ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔ ملحوظ رہے کہ دیانندا پر 2013میں شہر کے مضافاتی علاقے پلاڈنے میں ہوئے بس ڈرائیور کے قتل کا الزام ہے ۔ ملزم اور اس کے پاس سے ضبط شدہ چیزیں تحقیقات کے لیے کدری پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔
کثیر مقدار میں غیرقانونی طور پر اسمگلنگ کی جارہی رقم ضبط کرلی گئی
چک منگلور 28؍ جون (فکروخبرنیوز) منگلور پولیس نے چکمنگلور ضلع میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر 1.3کروڑ روپئے اسمگلنگ کرنے کے دوران چھاپہ مارتے ہوئے اس رقم کو ضبط کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر اتنی بڑی رقم جب منتقلی کی خبر پولیس کو لگی تو انہوں نے متعلقہ راستے پر سواریوں کو روک کر چیکنگ شروع کی ۔ اس دوران دوکاروں سے 1.3کروڑ ضبط کرلیے گئے ہیں ۔بتایا جارہا ہے ایک کار سے 53لاکھ روپئے جبکہ دوسری کارسے 80لاکھ روپئے ضبط کرلیے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس افسر آر ناراین ایار نے کہا کہ مذکورہ رقم کا ٹیکس نہیں ادا نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ضبط شدہ رقم کی گنتی کے لیے ایس بی یم بنک میں مشین منگائی تھی۔اس رقم کے مالک کا پتہ نہیں چل پایا اور نہ کسی کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تحقیقات کے بعد معاملہ درج کرلیے جانے کی بات پولیس کی جانب سے کہی گئی ہے۔
اڈپی : مندر میں چوری کی واردات ، چار لاکھ کی قیمتی سامان پر ہاتھ صاف
اڈپی 28؍ جون (فکروخبرنیوز) بارکور میں واقع کالی کمبا مندر میں چوروں نے چار لاکھ مالیت کا سونا اور چاندی پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ واردات جمعرات کی شب انجام دی گئی تھی ۔ مندر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں چوری کی واردات قید ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات لٹیرے مندر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور چودہ کلو چاندی کی چیزیں اور دو سونے کی چین چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ چوری شدہ مالیت کی قیمت چار لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔ مندر میں لگے سی سی ٹی کیمرے میں پوری واردات قید ہوئی ہے جس کے مطابق دو افراد مندر میں داخل ہونے کے بعد چوری کی واردات انجام دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کے چہرے صاف طور پر نمایاں نہ ہونے کی وجہ سے پہچان میں نہیں آرہے ہیں۔برہماور پولیس نے موقعۂواردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
