قصاب کی بیٹی نے حاصل کیے چھ گولڈ میڈل

نورجہاں ابتداء میں ڈپلوما کی تکمیل کے بعد اپنے گھروالوں کی تنگ حالی دیکھ کر والد کا ہاتھ بٹھانے کے لیے تدریس کا دامن تھام لیا ، مگراعلیٰ تعلیم کے حصول کے شوق نے کسی کروٹ اُسے چین نہ دیا ۔ بالآخر اس نے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کرنے کی ٹھانی اور کالج میں داخلہ لیا۔ اپنے فیس کا بار اپنے گھر والوں پر ڈالنے کے بجائے ٹیوشن پڑھا کر روپئے اکھٹا کرنا شروع کیا اورپھر یوجی سی اور جندال فاؤنڈیشن کی اسکالر شپ کی مدد سے وہ خوابو ں کے پیچھے بھاگنے لگی۔ اور بالآخر اپنی انتھک محنتوں سے وہ یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، جس سے اس کا پورا خاندان اور اس کے شاگری اور ساتھی خوش ہیں۔ نورجہاں کا ارادہ ہے کہ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرکے وہ ملٹی نیشنل کمپنی میں خدمت انجام دے۔ان کے والد نے کہا کہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لئے وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ واضح رہے کہ نورجہاں کو بنگلور یونیورسٹی کے انچاسویں سالانہ پروگرام میں گولڈ میڈلز سے نوازا گیا ۔

Share this post

Loading...