قانون ساز کونسل کیلئے کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کا وزیر بننا طئے؟

دہلی میں قیام کے دوران دونوں قائدین پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے کابینہ میں توسیع کے امکانات پر بات چیت کریں گے ۔پارٹی ہائی کمان سے توسیع کو ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد اگلے دو یا تین دنوں میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب20یا 21؍جون کو ہوسکتی ہے ۔جس میں ڈاکٹر جی پرمیشور اکیلے کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔پرمیشور کو ڈپٹی چیف منسٹر کا درجہ دئیے جانے کو لے کر ابھی حالات صاف نہیں ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھے مسٹر پرمیشور کو کافی وقت سے کابینہ میں شامل کرنے اور ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کا مطالبہ ہوتا رہا ہے ‘ لیکن حال کے لوک سبھا انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد پارٹی نے مسٹر پرمیشور کو کونسلمیں بھیج کر کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ۔پارٹی کی حکمتِ عملی اس سے دلت ووٹوں کو لبھانے کی ہے۔تاہم وزیر اعلی مسٹر سدارامیا مسٹر پرمیشور کو ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کی مُخالفت کررہے ہیں۔ سدارمیا کا کہنا ہے کہ اس سے اقتدار کے دو مرکز بن جائیں گے لیکن کانگریس ہائی کمان مسٹر پرمیشور کو ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کا حامی ہے۔کابینہ میں فی الحال چار عہدہ خالی ہیں چکوڈی سے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد شوگر منسٹر مسٹر پرکاش بی ہکییری نے استعفی دے دیا ۔ہکییری کے استعفی کے بعد خالی عہدوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔پارٹی حلقوں میں بحث ہے کہ صرف پرمیشور کو وزیر بنائے جانے کی صورت میں پیدا ہونے والے تنازعہ کو دیکھتے ہوئے ہائی کمان کچھ اور عہدوں کو پُر کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

Share this post

Loading...