الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام کا انتقال ملت کا بڑا خسارہ ہے : مولانا محمد ولی رحمانی

آپ چھ مرتبہ کرناٹک اسمبلی کے ایم ایل اے اور ۱۹۹۹ء تا ۲۰۰۴ء پھر ۲۰۱۳ء تا ۲۰۱۶ء وزارت اوقاف اور اقلیتی امور کے وزیر بھی رہے اور اپنی وزارت کے دوران بھی آپ نے بڑے اہم کام انجام دیئے۔
جنرل سکریٹری بورڈ نے مزید فرمایا کہ آپ ایک مرتبہ رکن پارلیمان بھی منتخب ہوئے ملک کی ملی تنظیموں، جماعتوں اور ان کے ذمہ داروں سے بہت ہی گہرا تعلق رکھتے تھے اور ہر معاملہ میں پیش پیش رہتے تھے، اس وقت بھی آپ کرناٹک اسمبلی کے اہم رکن رکین تھے، انتہائی سنجیدہ اور ملی مسائل پر متفکر رہتے تھے، ان کی موت سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
جاری کردہ

ڈاکٹر وقارالدین لطیفی
آفس سکریٹری
مرکزی دفتر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Share this post

Loading...