قیدیوں کو منتقل کرنے کا معاملہ: منگلور جیل میں ہنگامہ

یہ حملہ کئے جانے کی واردات اُس وقت پیش آئی جب اے سی پی تلک چندرا ، ایس آئی شریف اور انسپکٹر مالے دیور ، فیصل اور فلق نامی قیدیوں کو دھارواڑ جیل منتقل کرنے لئے جب ان کو لینے جیل پہنچے ، 30قیدیوں پر مشتمل ایک گروپ نے اس کی پرزور مخالفت شروع کردی۔ اور پھر اچانک وہاں موجود اشیاء جیسے مرچی پاؤڈر، گلاس، ٹی وی وغیرہ پولس پر پھینک کر حملہ کرنا شروع کردیا۔ اس واردات کی وجہ سے جن قیدیوں کو منتقل کئے جانے کا معاملہ تھا وہ واپس اسی جیل میں واپس کردئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے جب کہ اس واردات میں زخمی پولس افسران شہر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔

Share this post

Loading...