کاروار جیل میں قیدی نے پھانسی کے پھندے سے لٹک کر کی خودکشی

 

کاروار 21؍ جون 2018(فکروخبر ) قتل معاملہ میں سزا کاٹ رہے ایک قیدی کی جانب سے کاروار ضلع میں اپنے ہی رومال سے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات آج منظر عام پر آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ قیدی نے اپنے ہی سیل میں رومال کی مدد سے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ متأثرہ شخص کو ڈاگو ضلع کا مقیم ہے جسے کارکلا میں ہوئے ایک قتل معاملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اڈپی جیل میں تعمیراتی کام جاری رہنے کی وجہ سے وہاں کے تمام قیدیوں کو کاروار جیل منتقل کیا گیا تھا۔ لاش ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئی ہے۔

Share this post

Loading...