پیاز کی آسمان چھوتی قیمتیں ، بھٹکل میں پیاز کی قیمت ستر کے پار

بھٹکل29؍ تاکوبر2023(فکروخبرنیوز) پیاز کی قیمتیں اب آسمان کو چھورہی ہیں۔ ایک ہی ہفتہ کے انندر اس کی قیمتوں میں اچھال سے لوگوں کے آنسو نکل رہے ہیں-

بھٹکل میں آج پیاز کی قیمتیں ستر سے پار ہوچکی ہیں۔ ایک ہفتہ قبل اس کی قیمت چالیس کے آس پاس تھی اور اب ایک ہی ہفتہ میں تقریباً تیس روپیے کا اضافہ ہوا ہے۔

 کہا جا رہا ہے کہ پیاز کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کی وجہ بازار میں پیاز کی سپلائی میں کمی ہے اور تہواروں سے پہلے پیاز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پیاز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق اہلکار نے کہا کہ خریف کی اس فصل میں تاخیر کی وجہ سے پیاز کی پیداوار میں تاخیر ہوئی ہے اور آمد کم ہوئی ہے اور اسی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

Share this post

Loading...