تفصیلی واقعہ کے مطابق متأثرہ لڑکی اپنے کالج کیمپس میں نئے سال کی فنکشن کے ریہرسیل میں شرکت کرکے کل رات قریب ساڑھے نوبجے اپنی بہن کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی کہ پرتھوی جو ان کے جان پہچان کا لڑکا تھا اپنی بائک پر آیا اور متاثرہ لڑکی کے بہن سے کہا کہ اس کو تنہا چھوڑڈے وہ اس کی بہن سے کچھ بات کرنا چاہتا ہے،جان پہنچان ہونے کی وجہ سے بہن اپنے راستے گھر پہنچی جب کہ پرتھوی لڑکی کو بائیک میں سواربابوجی آڈیٹوریم کے پیچھے واقع ایک سنسان علاقے میں لے آیااور لڑکی کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا مگر لڑکی نے اس سے انکار کرتے ہوئے واپس ہونے لگی ۔ انکار سنا تو ملزم پرتھوی زبردستی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی لیکن بہادر لڑکی نے اس کا مقابلہ کرتے ہوئے ملزم نوجوان کے چہرے پر گھونسے جڑنا شروع کردیامگر پرتھوری نے لڑکی کو زمین پر ڈھکیلتے ہوئے ایک بڑا سا پتھر اس کے سرپر دے مارا جس کی وجہ سے متأثرہ لڑکی کا چہرہ اور سر زخمی ہوگیا ۔ لڑکی کے چہرے سے خون رستے دیکھ کرملزم پرتھوی وہاں سے فرار ہوگیا ۔کسی طرح اطلاع پاکر والدین موقع واردات پر پہنچے اور لڑکی کو قریب کے اسپتال میں بھرتی کردیا ۔پرتھوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لیا گیاہے مگر پولس کاکہناہے کہ معاملہ کی حقیقت لڑکی کے ہوش میں آکر بیان دینے کے بعد ہی ممکن ہے ، جب کہ پرتھوی کے سلسلہ میں اس طرح کا الزام لگانا قبل از وقت ہوگا، مگر پولس اپنی جانب سے پوری تحقیقات کررہی ہے ۔
شرور: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے غیرقانونی شراب ضبط کرلی
نجی بس کے مسافر اور ڈرائیور برہم اور کہا،’’غیرقانونی نہیں ہے‘‘
شرور ۔کنداپور 25؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) کنداپور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ایک نجی پولو بس پر لے جارہے غیر قانونی شراب کی بوتلوں کوشیرور چیک پوسٹ کے قریب ضبط کرلیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ یہ بوتلیں کرسمس تقریب کے لیے اڈپی اور منگلور لے جائے جارہے تھے ۔ بس ڈرائیور پرکاش مقیم گوا اور سری نواس مقیم بنگلور سے ایکسائز ڈپارنمنٹ افسران نے حراست میں لے کر تحقیقات کیں ۔ مگر بس پر سوار لوگوں نے اس چھاپے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ بوتلیں غیر قانونی طور پر نہیں لے جارہی تھیں بلکہ باقاعدہ خریدکر کرسمس کی تہوار کے لیے لے جایا جارہا تھا ۔ لیکن ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے افسران نے اس طرح پیش کیا جیسے کسی غیر قانونی شراب کے خرید و فروخت کرنے والے بہت بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا ہو ۔ بس ڈرائیوروں نے یہ بات صاف کیاکہ شراب بس پر سوار لوگو ں کی طرف سے لے جائی جارہی تھی او رہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ چھاپہ مار کاروائی میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ڈی وائی ایس پی ونود کما ر ، اے آئی ایس آئی ایچ شنکر ، وی منجوناتھ ، روی راج وغیرہ موجودتھے ۔
![]()
![]()
نور اسپورٹس سینٹر کی جانب سے ٹیبل ٹائنس ٹورنامنٹ کا انعقاد
بھٹکل 25؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) نور اسپورٹس سینٹر کی جانب سے آئندہ ماہ جنوری 5 اور 6 کو رابطہ ہال نوائط کالونی میں اوپن انٹر ڈسٹرک لیول ٹیبل ٹائنس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔یہ مقابلہ سنگل اور ڈبل دونوں طرح کے کھیلے جائیں گے ۔ اول اور دوم آنے والوں کو بہترین انعامات سے نوازا جائے گا ۔ سنگل میں اول آنے والے کو ٹرافی کے ساتھ 12,000ہزار روپئے اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو ٹرافی کے ساتھ 8,000 ہزارروپئے دےئے جائیں گے ۔ اسی طرح ڈبل مقابلہ میں اول آنے والی ٹیم کو 9,000 ٹرافی کے ساتھ اور دوسرے نمبر آنے والی ٹیم کو 6,000ہزار مع ٹرافی سے نوازا جائے گا ۔ داخلہ فیس سنگل کے لیے 100روپئے اور ڈبل کے لیے 150روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ خواہشمند حضرات رابطہ کریں ۔ رئین احمد 9008009909 : فیصل آرمار: 9986010180 سمیر : 9739608061
Share this post
