پتور 31؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) پولیس افسران کی جانب سے بعض ایسی غلطیاں بھی سرزد ہوجاتی ہیں جس کو دیکھ کر ہنسی تھمنے کا نام نہیں لیتی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسافروں کو بے وجہ پریشان کیے جانے کی بات بھی کھل کر سامنے آتی ہے۔ کچھ ایسا ہی ایک واقعہ پتور میں پیش آیا جہاں ٹرافک پولیس نے آٹو ڈرائیور کو ہیلمٹ نہ پہہنے پر جرمانہ عائدکردیا۔ سوشیل میڈیا پر عائد جرمانہ کی رسید بڑے پیمانے پروائرل ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق آٹو ڈرائیور وٹالا کو ٹرافک پولیس نے تین سے زائد اسکولی بچو ں کو آٹو پر سوار کرنے کی وجہ سے روک دیا ۔آٹوڈرائیور کو حیرت اس وقت ہوئی جب پولیس کی جانب سے دی گئی جرمانہ کی رسید میں گنجائش سے زائد سواروں کو سوار کرنے کے ساتھ ہیلمٹ نہ پہہننے پر بھی جرمانہ عائد کردیا ہے۔ پولیس نے شرمندگی سے بچنے کے لیے رسید درست کردی ہے۔ ہیلمٹ والی رسید سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ حکومت نے آٹوڈرائیوروں کو کوئی نئے قانون کو ہری جھنڈی تو نہیں دکھادی !!؟؟
Share this post
