پتور تعلقہ اسپتال کے آئی سی یو میں لگی آگ

پتور23 دسمبر 2023: پتور تعلقہ اسپتال کے آئی سی یو میں جمعہ کی دیر رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایئر کنڈیشنر میں تکنیکی خرابی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

آئی سی یو میں موجود مریضوں کو فوری طور پر منتقل کر کے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی۔

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشا پٹورایا نے بتایا کہ آگ لگنے سے اے سی اور اس کے قریب موجود کچھ سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پتور کے ایم ایل اے اشوک کمار رائے اسپتال  پہنچ گئے۔ مقامی نوجوانوں نے آگ بجھانے میں مدد کی۔

Share this post

Loading...