پتور کے قریب پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ :کار تالاب میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

پتور  02/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح کے واقات میں کاوو نامی علاقہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر تالاب میں جاگری۔ مہلوکین کی شناخت اشوک (48) اس کی بیوی ہیمالتھا بیٹا ایشا اور بیٹی ورشا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو شنتی کوپا کے مقیم ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے آبائی وطن سے منگلور جارہے تھے۔ سمپیا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور نعشیں پتور کے سرکاری اسپتال منتقل کی گئیں ہیں۔ 
    جس تالاب میں کار حادثہ کا شکار ہوگئی اس کو بند کرنے کے لیے مقامی لوگ اس سے قبل کوششیں کرچکے ہیں جو کارگر ثابت نہ ہوئیں۔خبروں کے مطابق یہ تالاب ایک نجی شخص کی ملکیت میں آتا ہے اور وہ اسے بند کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اسی کی غفلت کی وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا جس نے چار افراد کی جان لے لی۔ 

Share this post

Loading...