پتور12 دسمبر2023 (فکروخبرنیوز) پتور میں اس وقت نئے تنازعہ نے جنم لیا جب تعلقہ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ای سی جی روم کے دروازے پر ایک پوسٹر آویزاں کیا گیا تھا جس میں برقعہ اتار کر اندر آنے کی بات درج تھی۔
یہ تصویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر سخت تنقید کی گئی اور اس عمل کو غیر ضروری مسائل پیدا کرنے والا قرار دیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ایک سال سے اس روم پر یہ نوٹس چسپاں تھا اور اس کی تصویر اب سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس نے تنازعہ کی شکل اختیار کی۔
سوشیل میڈیا پر جاری تنقید کے بعد اسپتال عملہ نے نوٹس ہٹادیا ہے۔
Share this post
