اپنے ہی گھر کے احاطہ میں ماری جونا اور گانجہ کی کاشت کررہے شخص کو پولیس نے کیا گرفتار

پتور 04؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) اپنے ہی گھر کے احاطہ میں گانجہ کے درخت اگانے کے الزام میں پولیس نے بتیس سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے 225گرام ماری جونا جس کی قیمت 6000روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت ہریش (32) مقیم کوڈینکیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ نامعلوم شخص کی جانب سے ملی جانکاری کے بعد سب انسپکٹر نندا کمار او ران کی ٹیم دوپہر قریب پاؤنے ایک بجے نیلیاڈی کے ایس آرٹی سی بس اڈے پہنچی جہاں ایک شخص کو ایک پیلے رنگ کی بیگ تھامے دیکھا جو پولیس کی موجودگی کا احساس پاتے ہی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگالیکن پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ وہ ماری جونا کی کاشت کرتا ہے اور اسے فروخت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کرلیا کہ وہ کئی مہینوں سے گانجہ کی بھی کاشت کررہا ہے۔ پولیس نے متعلقہ جگہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے۔ اپنا انگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...