کل وہ ٹیمپوپر سوار کرکے بچوں کو جامعہ آباد روڈ جالی کراس (کٹے) کی جانب سے گذررہاتھا کہ ایک کتا اچانک بیچ میں آگیاجس کی بنا پر کتا ٹیمپو سے ٹکراگیا۔آج اسی سمت میں سے جب وہ ٹیمپو لے کر جارہا تھا تو تین افراد پر شامل ایک شرپسندوں کے ایک گروپ نے اچانک بذریعہ رکشہ ٹیمپوکار راستہ روک کر ، ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔زخمی ڈرائیور نے ابتدائی طبی امداد یہاں سرکاری اسپتال سے حاصل کی۔ پولس تھانے میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد حملہ آوروں میں سے دو ملزموں کو گرفتار کرلئے جانے کی خبر کی تصدیق ہوئی ہے ۔
Share this post
