پجاری نے ڈوبتے باپ بیٹے کی جان بچائی

ڈوبتے باپ کو بچانے کے لئے بیٹے نے بھی ندی میں چھلانگ لگادی،ایک کو بچانے کی چکر میں دونوں مصیبت میں پڑ گئے کہ اسی دوران ایک پجاری نے دونوں کی جان خطرے میں دیکھ کر ندی میں چھلانگ لگا کر دونوں کو کنارے تک پہونچایا 

 

جوے کے اڈہ پر پولس کا چھاپہ ،12افرادگرفتار

منگلور: 16؍اکتوبر2017(فکروخبر نیوز) جوئے کے اڈے پر پولس کی جانب سے کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں 12افرادکو حراست میں لئے جانے کا معاملہ یہاں مچھلاکوڈی میں پیش آیا ہے ،ذرائع کے مطابق پولس نے خفیہ جانکاری کی بناء پر اس چھاپہ مار کارروائی کو انجام دیتے ہوئے 12افرادکو حراست میں لیا اوران کے قبضہ سے 22,485روپئے بھی ضبط کر لئے ہیں ، گرفتار شدہ افرادکی شناخت روہت، رنجیت، جئے راج،لوکیش ، گنیش، تلک، کمار،پرسادکی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،کوناجے پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا ہے 

Share this post

Loading...