تمام ملزمان الگ الگ تجارت کرتے ہیں، اور سبھی ملزما ن نے قرضہ لے رکھا تھا اسی وجہ سے یہ اقدا م کیا، بھارت شیٹی جرائم کی فہرست میں اس کا نام شامل ہے ، وہ سلیمان نامی ایک شخص کے قتل کیس میں بھی ملوث تھا، پولس افسر نے مزید کہا کہ اس کیس کے بعد عوام میں کئی شک و شبہات تھے اور اس کو الگ الگ رخ دینے کی کوشش کی گئی، مگر اب تحقیقات کے بعد ساری سچائی سامنے آئی ہے ، اس معاملہ میں اب تک نو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،۔
پٹاخے جلانے سے انکار کرنے پر سیکوریٹی گارڈ کو پیٹنے والے 10بدمعاش نوجوان
اُڈپی 31اکتوبر (فکروخبرنیوز ) پٹاخے جلانے سے انکار کرنے پر ایک سیکوریٹی گارڈ کو دس بدمعاش نوجوانوں کی جانب سے زدو کوب کئے جانے کی کی واردات یہاں منی پال میں پیش آئی ہے ،اطلاع کے مطابق سیکوریٹی گارڈکی شناخت وجئے مقیم وجئے نگر ا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، کچھ نوجوان یہاں ایک عمارت کے سامنے جہاں کا وہ واچ مین تھا، پٹاخے جلانے سے منع کیا، اس سے ناراض نوجوانوں نے اس کے ساتھ زدوکوب کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا جو اس وقت ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، یہ نوجوان رات ڈھائی بجے پٹاخے جلانے کی کوشش کررہے تھے، منی پال پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
کاسرگوڈ : سانپ کے ڈسنے سے بچے کی موت
کاسرگوڈ :31اکتوبر (فکروخبرنیوز ) اڈوٹ نامی علاقے میں اپنے ایک پڑوسی کے گھر سے واپس لوٹ رہے ایک بچہ سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہونے کی خبرم موصول ہوئی ہے ، بچے کی شناخت دیوانند کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، سانپ کے کاٹنے کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی مگر زہرپھیلنے کی وجہ سے بچہ ہلاک ہوگیا،۔ معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
Share this post
