میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں پی یوسی تعلیمی سال کا آغاز ہوئے مہینے گذرچکے ہیں، مگر دلالوں کے آپسی جھگڑوں کی وجہ سے کتابیں ابھی تک مارکیٹ میں نہیں لائی گئی ہیں، جس کی بنا پر اس کاسیدھا اثر طلباء پر پڑرہاہے۔ اسی کا فائدہ اُٹھا کر بعض دکاندار پرانی کتابوں کا کالابازار کھول بیٹھے ہیں اور زیادہ داموں میں کتابوں کی فروخت جاری ہے۔ اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارہ جوئی کی جائے۔ یہ میمورنڈم مذکورہ تنظیم کے صدر کے آر نائیک نے پڑھ کر سنانے کے بعد اے سی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دیگر تنظیموں کے لیڈران بھی موجود تھے۔
Share this post
