بھٹکل 30؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) پی یوسی سال دوم کے تعلیمی سال 2017-18کے نتائج کا اعلان آج صبح کیا گیا۔ ریاست بھر کا مجموعی نتیجہ 59.56 فیصد رہا جو گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں بہتر بتایا جارہا ہے۔ اس سال بھی ضلع جنوبی کنیرا پی یو سی کے نتائج میں تمام اضلاع سے آگے رہا جس کے مجموعی نتیجہ 91.49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، ضلع اڈپی دوسرے مقام پر رہا جس کا نتیجہ 90.67فیصد رہا ، تیسرے مقام پر کوڈا گو ضلع رہا جس کا مجموعی نتیجہ 83.94فیصد رہا اور چوتھے مقام پر ضلع شمالی کنیرا رہا جس کا مجموعی نتیجہ 76.39فیصد رہا۔ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلہ میں بازی مارلی۔ مجموعی طور پر سائنس کا نتیجہ 67.48فیصد ، کامرس کا 63.64فیصد اور آرٹس کا نتیجہ 45.13فیصد رہا ۔
ریاست بھر میں اول دوم اور سوم آنے والوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
سائنس
اول : کیرتی موتیگے ، وی وی ایس سردار پٹیل پی یو کالج ، بساویشورا نگر ، بنگلور 597 (600)
دوم : موہن ایس ایل ، ماسٹر پی یو کالج ، ہوسالا نگر ، بیرانا ہلی ، ہاسن 595 (600)
دوم : انکیتا پی ، گووندا داسو پی یو کالج ، سورتکل ، منگلور 595 (600)
کامرس
اول : ویرسنی ایم بھٹ ، ودھیا پی کالج، ملیشورم ، بنگلور 595 (600)
اول : امرتا ایس آر ، اے ایس سی کالج ، راجاجی نگر ، بنگلور 595 (600)
دوم : پریتا آر ، ماؤنٹ کیرمیل کالج ، وسنت نگر ، بنگلور 594 (600)
آرٹس
اول : سواتی ایس ، پی یو کالج کوٹور ، بلاری 595 (600)
دوم : رمیش ایس وی ، پی یو کالج کوٹور ، بلاری 593 (600)
سوم : گوراور کواینگلی ، پی یو کالج کوٹور ، بلاری 588 (600)
Share this post
