بھٹکل میں انجمن کالج فار ویمن کی طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ادارے اوربھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔ شعبہ کامرس کے کل 88طالبات میں 87طالبات کامیاب ہوئیں ہیں اور ان کا نتیجہ 98.86فیصد ہے۔ سائنس میں 62طالبات میں 45طالبات اور آرٹس میں 75میں سے 66طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ شعبۂ کامرس میں پورے تعلقہ میں رابعہ بنت عبدالرزاق رکن الدین نے 97.66فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
شعبۂ سائنس میں راسخہ تنزیل بنت محمد زبیر رکن الدین نے 92.33فیصد حاصل کی تو اور شعبۂ آرٹس میں عائشہ وفا بنت محمد الیاس گتی گار 92.66فیصد حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
اسی طرح لڑکوں کے شعبۂ سائنس میں سنیہا چندرو نائک نے 97.50فیصد نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے نتائج بہتر رہے۔ اور ریاست بھر میں جنہوں نے پی یوسی کے شعبوں میں اول مقام حاصل کیا ہے وہ تینوں لڑکیاں ہی ہیں۔
کار اور لاری کے مابین تصادم ، ایک ہلاک ، چار زخمی
منگلور 18؍ مئی (فکروخبرنیوز) کار اور لاری کے مابین پیش آئے تصادم میں کار پر سوار ایک شخص کے ہلاک اور چار افراد کے زخمی ہونے کی واردات منگلور اور کاسرگوڈ اہم شاہراہ پر پیش آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت فہمیس خان (16) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جبکہ شمیم (21) شاہد (15)زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق مدکورہ افراد بذریعہ کار انٹر نیشل ایرپورٹ سے کاسرگوڈ لوٹ رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار لاری نے کار کو روند ڈالا جس کی وجہ سے کار پر سوار ایک شخص موقعۂ واردات پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہے کہ حادثہ کی وجہ سے کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں اپنا تعاون دیا ۔ حادثہ پیش آتے ہی موقعۂ واردات سے لاری ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کاسرگوڈ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
لائف گارڈ نے تین افراد کو ڈوبنے سے بچالیا
منگلور 18؍ مئی (فکروخبرنیوز) الال ساحل سمندر پر لائف گارڈ کی جانب سے تیراکی کے دوران ڈوب رہے تین افراد کو بچالیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سید ابراہیم مقیم بنگلور الال درگاہ آئے ہوئے تھے۔ اس دوران وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ الال ساحل سمندر گئے ۔ ابراہیم کابیٹا آٹھ سالہ بیٹا سید اسلم تیراکی کے دوران جب ڈوبنے لگا تو اس کے والد ابراہیم اور اس کے چچا فیروزنے اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن بھنور میں پھنس جانے سے تینوں ڈوبنے لگے۔قریب ہی میں مچھلیوں کا شکار کررہی لائف گارڈ کی ٹیم نے تینوں کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔ لائف گارڈ ٹیم میں سمپتھ امین ، دکشتھ کارکیرا ، موہن کوٹین ، کونل امین ، نرانجمن پتھران اور نتھن پتران شامل تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ لائف گارڈ ٹیم کا تعلق شیواجی جیواراکشا سنگھا سے ہے جنہوں نے فیصلہ لیا تھا کہ جب تک پولیس تھانہ میں ان کے لائف گارڈ کے خلاف درج شدہ معاملہ کی سنوائی مکمل نہیں ہوتی اس وقت وہ سمندر میں پیش آنے والے کسی بھی ناگہانی حادثہ میں لوگوں کی مدد نہیں کریں گے لیکن ان کاکہنا ہے کہ آنکھوں کے سامنے ڈوب رہے افراد کو بچائے بغیر ان کو اطمینان نہیں حاصل ہوتا اور اسی لیے انہوں نے اپنے فیصلہ کے باوجود مذکورہ تینوں افراد کو بچالیا ہے۔
بھائی نے لی بھائی کی جان
پتور 18؍ مئی (فکروخبرنیوز) دوبھائیوں کے درمیان چل رہی لڑائی بالآخر ایک بھائی کی موت پر ختم ہونے کی ورادات تعلقہ کے بنور میں منظر عام پر آئی ہے ۔ مہلوک شخص کی شناخت رنگناتھ مقیم ضلع ٹمکور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رنگناتھ اور اس کے چھوٹے بھائی سومناتھ کے درمیان کسی بات کو لے کر لڑائی جاری تھی اس دوران رنگناتھ کے سرپر اس کے چھوٹے بھائی نے ہتھوڑے سے وار کیا جس کی وجہ سے رنگناتھ کی موت واقع ہوگئی ۔مذکورہ دونوں افراد کا تعلق ٹمکور سے ہے۔ لڑائی کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں ۔ پتور شہری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
