پی یو سی کے طلباء نے ملتوی شدہ انگریزی کا پرچہ لکھا آج، کورونا وائرس کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات کا رکھا گیا پورا خیال

بھٹکل 18/ جون 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے پی یوسی سال دوم کاملتوی شدہ انگریزی کے پرچہ کا امتحان آج طلبا نے لکھا۔ انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکزمیں تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ امتحانی مراکز کی تیاری کے وقت سماجی دوری کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا خاص رکھا گیا تھا۔بچوں کو ایک گھنٹہ پہلے پہنچنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔ 
    بھٹکل تعلقہ میں کل چار امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں 54طلباء غیر حاضر رہے۔ جتنا ودیالیہ شرالی میں 21، آر این ایس مرڈیشور میں گیارہ، دی نیو انگلش پی یو کالج میں 14اور انجمن پی یو کالج میں 8بچے غیر حاضر رہے۔ 
    امتحان سے قبل تمام طبی عملہ کی جانب سے تمام طلباء کی تھرمل اسکیننگ کی گئی اور انہیں سینٹائزر اور ماسک بھی مہیا کئے گئے۔ 
    پولیس افسران نے بھی امتحانی مراکز کے باہر حفاظتی انتظامات کئے تھے جو امتحان ختم ہونے تک جاری رہے۔ 

Share this post

Loading...