کرناٹکا میں پی سی سال دوم کے امتحانات بھی ملتوی

بنگلورو:22مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)  کرناٹکا حکومت نے ایس ایس ایل سی کے امتحانات ملتوی ہونے کے بعد اب پی یو سی سال دوم کے امتحانات بھی اگلے اطلاع تک کے لئے ملتوی کردئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک حکومت نے اتوار کی سہ پہر کو پی یو سی سال دوم کے امتحان جو پیر کے روز ہونے والی تھی ملتوی کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔یاد رہے کہ پی یو سی سال دوم طلبہ کا جاری بورڈ امتحان پیر کے روز انگریزی امتحانات کا تھا۔

اس سے پہلے ہی دن میں پی یو سی سال دوم کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے مطلع کیا تھا کہ پیر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے ایک دوپہر کے نوٹیفکیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیر کے پیپر کو اگلے اطلاع تک ملتوی کردیا جائے گا۔

Share this post

Loading...