ہوناور13؍اپریل2024(فکروخبرنیوز) شراوتی بیلٹ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پی یو سی سال دوم میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ یہ نتائج نہ صرف ان طلبہ وطالبات کے لیے بلکہ پورے شراوتی بیلٹ کے لیے نیک فال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہاں کی طلبہ وطالبات میں بڑھتا تعلیمی رجحان روشن مستقبل کی ضمانت دے رہا ہے۔ اللہ کرے کہ اس طرح تعلیم کے ہرشعبے میں طلبہ وطالبات آگے بڑھتے رہیں اور اپنے علاقوں کے نام روشن کرتے رہیں۔
ان باتوں کا اظہار شراوتی خلیج کونسل کے ذمہ دار جناب مظفر سرلگی صاحب نے فکروخبر سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 15-2014 میں ہم نے شرارتی بیلٹ سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کے لیے تعلیمی ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا تو ہم نے 65 فیصد نمبرات حاصل کرنے والوں کے درمیان تعلیمی ایوارڈ تقسیم کیے گیے، الحمدللہ یہ کوششیں رنگ لاتی گئیں اور اب یہاں کے بچوں نے نوے فیصد سے بھی زائد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
امسال پی یو سی سال دوم کے نتائج میں یہاں کے طلبہ وطالبات نے اپنی لوہا منوایا اور یہ ثابت کرکے دکھایا کہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں اپنے جوہر دکھلانے والوں کا مستقبل روشن ہے۔
یونس سمیر خان ، سرلگی 97.33% کامرس ، ایس ڈی ایم کالج ہوناور
زینب یعقوب شیخ ، سرلگی 91% ، سائنس ، انجمن پری یونیورسٹی فار ویمن
افشا محمد غوث خان سرلگی 91% کامرس ، شری شاردمبو پی یو کالج اپنی
رابعہ ابراہیم شیخ ، ہوناور 88% سائنس ہولی روسری کانوینٹ ہوناور
رومان رفیق ملا ، کاسرکوڈ ، 82 %
محمد نبیل فیروز خان ، سرلگی 89% ہولی روسری کانوینٹ ہوناور
قدما کے ایس ، ہوناور کاسرکوڈ ، 95% ہولی روسری کانوینٹ ہوناور
شین شیخ احمد مختصر ، ہیرا انگڈی 86% ہولی روسری کانوینٹ ہوناور
Share this post
