کرناٹک میں پی یو سی سال دوم کے امتحانات منسوخ

بنگلورو 04جون 2021 (فکرو خبر نیوز/ذرائع) تعلیمی سال 2020-21  کے لئے پی یو سی سال دوم کا امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلورو میں صحافیوں کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے  کرناٹک کے وزیر تعلیم سریش کمار نے مزید کہا کہ پی یو سی 2 کے طلبا کو پی یو سی 1 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر گریڈنگ سسٹم کے ذریعے ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال جن طلبہ نے پی یو سی 1 کا امتحان پاس نہیں کیا تھا ان کو COVID لہر کم ہونے کے بعد امتحانات دینے ہوں گے اور اس کے لئے ریاستی حکومت مناسب انتظامات کرے گی۔
ذرائع : وارتا بھارتی

Share this post

Loading...