بنگلورو، 05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے پہلے سالہ پری یونیورسٹی کالج طلباء کے امتحانات کے نتائج 5 مئی کو اعلان کردیئے گئے ہیں۔ نتائج سوویدیا ویب سائٹ پرنشر کردیئے گئے ہیں اور طلباء کے رجسٹرڈ فون نمبر پر بھی بھیجے جائیں گے۔ طلباء کے ذریعہ اپنے نتائج کی جانچ پڑتال کے لئے کالجوں میں ہجوم سے بچنے کے کالجوں کے ذمہ داروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کالج کے احاطے میں نتائج پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام امتحانات بشمول ایس ایس ایل سی اور پی یو سی ملتوی کردیئے گئے تھے۔ اسکولوں کی امتحانات بھی منسوخ کردئے گئے اور تمام طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دے دی گئی ہے۔
Share this post
