مندسور :یکم جون(فکروخبر)مدھیہ پردیش کے مندسور کے ممبر اسمبلی یشپال سنگھ سسودیا نے معصوم بچوں کی جان کے لئے خطرہ بن رہے پب جی گیم پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ اسمبلی کے جزوی سیشن میں اس گیم پر پابندی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ان کا یہ بیان گزشتہ روز نیمچ میں ایک 16 سالہ فرقان کی موت کے بعد سامنے آیا ہے خیال رہےکہ گزشتہ روز پب جی کھیلتے ہوئے ہار کی وجہ سے فرقان نامی دسویں جماعت کے طالب علم کی موت ہوگئی تھی ،کمرہ میں موجود اس کی بہن کا کہنا تھا کہ گیم کھیلتے ہوئے اس نے اپنے ایک دوست کا نام لیتے ہوئے کہا کہ تو نے مجھے ہروادیا اور مجھے مروادیا جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑا اور اس کی موت ہو گئی ، ڈاکٹرس کا اس سلسلہ میں کہنا ہےکہ ہ دیر گیم کھیلنے میں مصروف رہنے کی وجہ سے نوجوانوں میں بھی اس طرح کا مرض میں زبردست اضافہ ہورہا ہےجبکہ اپنے جگر کے ٹکڑے کو کھونے کا دکھ جیل رہے ماں باپ نے نے نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی سطح پر اس گیم پر پابندی عائد کریں۔
Share this post
