اپنا انگڈی 07 اپریل 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پب جی گیم کا نشہ آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ گذشتہ دنوں منگلورو کے الال میں پب جی گیم کو لے کر ہوئے جھگڑے میں ایک بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ آج اپنا انگڈی کے ایک ہائی اسکول کے طالب علم نے عجیب وغریب حرکت کی ہے جس سے گھر والوں سمیت اس کے علاقہ اور اسکول والے بھی سوچ میں پڑگئے۔ پب جی گیم کھیل کر اس نے عجیب طریقے پر اپنے بال بنالیے۔ بالوں کی وجہ سے بنی عجیب شکل کے بارے میں جب انہوں نے پوچھا تو کھیل کے حصہ کے طور پر موبائل کے سامنے ہی بال بنوالے کی بات اس نے بتائی۔ والدین نے فوری طور پر یہ معاملہ پولیس کے علم میں لایا جس کے بعد پتہ چلا کہ بہت سے لڑکے اب بھی یہ گیم کھیل رہے ہیں ، پولیس ان بچوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
Share this post
