بنگلورو22 جولائی 2023(آئی این ایس): سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے پی ایس آئی بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات عدالتی کمیٹی کو سونپنے جانے پر اسے کانگریس حکومت کی نفرت کی سیاست قرار دیا ہے۔
بی جے پی کے احتجاج میں حصہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ یہ نہیں معلوم کہ نفرت کی سیاست کس سمت جا رہی ہے۔ ہم نے پی ایس آئی سکینڈل سامنے لایا ہے اور سی آئی ڈی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اے ڈی جی پی رینک کے ایک افسر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اس اسکینڈل میں کانگریس لیڈروں کا رول ہے۔ تفتیش ہو چکی ہے اور کیس عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر عدالتی تحقیقات کا حکم دینا نفرت کی سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔
بومئی نے کہا کہ سی ایم سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی کو گوڈسے کی مورتی کے سامنے احتجاج کرنا چاہئے۔ کانگریس لیڈروں نے مہاتما گاندھی کے نام کا کافی حد تک غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کاندھی جی کی اس بات کا بھی حوالہ دیا ہے کہ گاندھی جی آزایدی کے بعد کانگریس پارٹی کو تحلیل کرنے والے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ کانگریسی ملک پر حکومت کے قابل نہیں ہے۔
Share this post
