تالاب میں ڈوب کر 13سالہ لڑکا ہلاک
کنداپور :27؍جولائی (فکروخبرنیوز) گنگولی کے قریب تالاب میں گر کر ایک تیرہ سالہ لڑکے کی موت واقع ہونے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے، لڑکے کی شناخت گنگولی پوسٹ آفس کے قریب رہنے والے عبد الرزاق کے بیٹے سرفراز( 13) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے اس واردات کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب اہل خانہ بڑی دیر تک اس کو غائب پایا تو اس کی تلاش میں نکلے تو اسی دوران اس کی لاش کوتالاب میں تیرتا دیکھا بتایا جارہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ،لاش کو پوسٹ ماٹم کے لئے کنداپور گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے گنگولی پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے
Share this post
