پریش میستھا موت کے معاملہ پر اب پڑوسی ضلع میں بھی احتجاج ،غیر جانبدارانہ جانچ کرانے کا کیا مطالبہ

یہ ریلی مہا کالی مندر سے شروع ہو کر شاستری سرکل سے ہو تے ہو ئی کنداپور ڈیوزنل آفس تک پہنچی ،جہاں کنداپور اسسٹنٹ دفتر کے پاس کھاروی طبقہ کے لیڈروں نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے پریش میستھا کے اہلِ خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ،اس معاملہ میں فورینسک رپورٹ پر سوالات اٹھاتے ہو ئے ماہر ڈاکٹروں سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ، ملحوظ رہے کہ اس ریلی میں مردو خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ،جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے ،جس میں فورنسک رپورٹ کے تعلق سے طنزیہ جملے لکھے ہوئے تھے۔ 

Share this post

Loading...