منگلورو میں اب تک کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے :  ڈپٹی کمشنر

منگلورو 10/ مارچ 2020(فکروخبرنیوز)  جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگلورو میں اب تک کرونا وائرس کے مرض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ 
    10/ مارچ کو 437مسافر منگلورو انٹر نیشنل ایرپورٹ پہنچے۔ 45افراد کا این ایم پی ٹی چیک کیا گیا اور کوویڈ 19کی تشخیص نہیں ہوئی۔ یکم فروری سے اب تک 25,351مسافر منگلور ایرپورٹ پہنچے جن میں سے 5,358کا میڈیکل چیک اپ جاری ہے لیکن کسی کی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ 
    میسور کے ریجنل ڈائریکٹر پشپلاتھا نے کے مطابق منگلور انٹر نیشنل ایرپورٹ پر تمام سہولیات کا نظم کیا گیا ہے۔ بیرونِ ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہیں بخار، نزلہ، زکام اور سانس لینے کی تکلیف ہے یا پھر گلے میں درد کی شکایت ہے وہ 104  یا 1077  یا  2442590 - 0824 پر کال کریں یا پھر قریبی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کریں۔ انہو ں نے عوام سے پریشان نہ ہونے کی بھی درخواست کی ہے۔

Share this post

Loading...