پتور میں ہوئے سڑک حادثہ میں کسان ہلاک
پتور : 11؍ستمبر(فکروخبر نیوز) امچی ناڈکامیں منی میسور ہائی وے پر موٹر بائیک اور کنٹینر کے مابین تصادم میں موٹربائیک پر سوار شخص کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے مہلوک کی شناخت شر ی کرشنا پرساد کی حیثیت سے کی گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پرساد ایک کسان کا پیشہ کیا کرتا تھا ،اوراس کی بیوی سلیا میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کیا کرتی تھی جہاں ہر دن وہ اپنی بائیک پر اسے چھوڑنے آیا کرتا تھا ، روز کی طرح اس دن بھی پرساد اپنی بیوی کو سلیا چھوڑ کر لوٹ رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کنٹینر پیچھے سے اس کی گاڑی سے جا ٹکرائی،پرساد کو شدید چوٹیں آئی تھی جس کی بناء پر اسے پتور کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ،
سڑک حادثہ میں اڈپی کا نوجوان ہلاک
اڈپی : 11؍ستمبر(فکروخبرنیوز) بنگلور کے ویراسندرا جنکشن کے قریب ہونے والے سڑک حادثہ میں اڈپی سے تعلق رکھنے والے شخص کے سڑک حادثہ میں موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، مہلوک کی شناخت مشتاق احمد ساکن اڈپی کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشتاق قریب10ستمبر رات 10 بجے پٹرول پمپ سے پٹرول بھروا کر لوٹ رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے لاری نے آکر ٹکر ماردی ،جس کے بعد زخمی کو قریب ہی واقع ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہونچ کر لاری کو قبضہ میں لے لیا ،پولس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا ہے،پولس اس کی تلاش میں ہے ،الیکٹرونک سٹی ٹرافک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ،
Share this post
