پلس پولیو پروگرام کے تحت ریاست بھر میں ستاون لاکھ اٹھانوے ہزار سے زائد بچوں کو خوراک پلائی گئی

بنگلورو: یکم فروری 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اتوار کے روز ریاست بھر میں پلس پولیو پروگرام کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی۔ پہلے دن ریاست کے نوے فیصد بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی۔ ریاست بھر میں یہ مہم 31 جنوری سے 3 فروری تک جاری رہے گی۔ ریاست کے 64,07,692 میں سے 57,98,611 بچوں کو خوارک پلائی جاچکی ہے۔ 
ریاست کے جملہ اضلاع میں اڈپی پہلے مقام پر رہا جہاں 99.52 فیصد بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی۔ اس کے بعد منڈیا ضلع 97.57، اتراکنڑا 96.52، چامراج نگر 96.07 اور بنگلورو اربن میں 91.35 فیصد بچوں کو پولیو  کی خوراک دی گئی۔  

 

Share this post

Loading...