کرناٹک میں کل ہونے جارہے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں مکمل

بھٹکل 09؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں کل ہونے جارہے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ بھٹکل میں بھی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جس کی جانکاری اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے دی ہے۔ ان کے مطابق تمام پولنگ اہلکار پولنگ مشینوں کے ساتھ پولنگ مراکز روانہ ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ پولنگ میں ضرور حصہ لیں۔

بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ میں جملہ دو لاکھ بائیس ہزار سات سو آٹھ ووٹرس ہیں جن میں ایک لاکھ بارہ ہزار نو سو اٹھاسی مرد اور ایک نو ہزار سات سو انتیس خواتین ہیں۔ اس کے لیے پورے حلقہ میں 248 پولنگ بوتھس ہیں۔

Share this post

Loading...