بھٹکل 21 اپریل 2020 (فکر وخبر نیوز) شہر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے اور بائیک اور کاروں کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔ غیر ضروری گھومنے پھرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور مساجد میں بھی زیادہ تعداد میں عوام کے نہ پہنچنے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
گزشتہ دو روز سے پولیس نے کئی علاقوں میں پہنچ کر محلہ کے ذمہ داران سے بات چیت کی اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کرنے کی گزارش کی۔
کل مغرب کے وقت مدینہ کالونی سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور اس کے کچھ ہے دیر بعد ہیبلے گرام پنچایت کے عطار محلہ سے بھی تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
مجلس اصلاح و تنظیم اور تینگن گنڈی جماعت کے ذمہ داران اور دیگر افراد کی کوششوں کے بعد پولیس نے چودہ دنوں تک گھروں میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں رہا کیا۔
پولیس حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے
Share this post
