کرناٹک : پولیس پر ملزمین کو تشدد کا شکار بنانے کا الزام : آخر کیا ہے معاملہ؟

police,

منگلورو17 مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بی جے پی کے ریاستی صدرنلن کمار کتیل اور ممبر پارلیمنٹ سدانند گوڑا پر تنقید کیے جانے والے بینر کے ملزمین کے خلاف پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر تھرڈ ڈگری سلوک کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

کرناٹک میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد پارٹی کے حامی لیڈران سے ناراض ہیں اور یہ ناراضگی اس وقت دیکھنے کو ملا جب کچھ شرپسندوں نے ایک بینر لگایا جس میں ان کی توہین کی گئی تھی۔

پولیس نے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ پتور میں بی جے پی پارٹی لیڈران کے قریبی لوگوں کے دباؤ کی وجہ سے پولیس نے مبینہ طور پر ان پر تشدد کیا ہے۔

Share this post

Loading...