نجی بس میں گانجہ سپلائی کے دوران چار افراد پولیس حراست میں ، پولیس نے ضبط کیا سات کلو گانجہ

کاروار 17؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) نجی بس میں غیر قانونی طور پر گانجہ لے کر سفر کررہے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس موجود گانجہ بھی محکمۂ ایکسائز کے افسران کی جانب سے ضبط کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوا سے منگلور جانے والی ایک نجی بس کی افسران کی جانب ماجاڑی علاقہ میں چھان بین کے دوران ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ گانجہ کی مالیت ایک لاکھ اناسی ہزار روپئے اور بس کی مالیت تیس لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔ ملزمین کاسرگوڈ ، کیرلا کے مقیم عمر قاسم بیجان گال ، ساجد اور بس ڈرائیور انسن ڈیسواز ا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ افراد نے کنگ پنگ عمر مقیم کاسرگوڈ کے کہنے پر یہ گانجہ منگلور کے مقیم عبداللطیف کے حوالے کیا جانا تھا ۔ پولیس نے اتوار کے روز عبداللطیف کو بھی حراست میں لیاگیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔فی الحال پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...