بنگلورو 21؍جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) راستہ روکنے پر جیا نگر کی ایم ایل اے پولیس کو تھپڑ رسید کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم ایل اے سومیا ریڈی پولیس کو تھپڑ رسید کررہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈران راج بھون کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ پولس نے انہیں روکا اورحراست میں لیا۔ جب ایک خاتون پولیس اس کے لیے آگے بڑھی تو تو سومیا نے اسے تھپڑ رسید کیا۔ ، خاتون ایم ایل اے نے اس کی شکایت کرناٹکا پردیش کمیٹی کے صدر ڈی کے کمار سے اس کی شکایت کی اور پولیس کمشنر دفتر پہنچ کر بھی معاملہ درج کرلیا۔ اس نے کہا کہ اس نے صرف پولس کو ڈھکیلا تھا لیکن پولس نے ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج چیک کئے جس کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی۔
بی جے پی لیڈران نے اس واقعہ پر مذمت کرتے ہوئے پولیس سے اس پر معاملہ درج کرنے کی گذارش کی ہے۔
Share this post
