24مقدمات میں مطلوب ملزم سمیت دوافراد گرفتار

منگلورو 22؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) الال پولیس نے اقدامِ قتل معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت محمد مصطفیٰ مقیم مکا چیری (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے وینکٹیش نامی شخص پر قاتلانہ حملہ کیا تھا ، پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 341 ، 323 ، 504 ، 506 اور 307 کے تحت معاملہ درج کیا تھا ، اس سے پہلے وہ الا ل پولیس تھانہ میں دو معاملات کا سامنا کررہا ہے ، کنکناڈی پولیس تھانہ میں دو اور کوناجے پولیس تھانہ میں چار معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے چوبیس معاملات میں مطلوب ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت محمد حنیف کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس شخص پر قاتلانہ حملہ ، مارپیٹ ، لوٹ اور چوری کی وارداتیں انجام دینے کا الزام ہے ، کل ملاکر یہ چوبیس معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ عدالت کی جانب سے اسے حراست میں لیے جانے کا وارنٹ بھی جاری کیا جاچکا تھا۔ 

Share this post

Loading...