پولس کو اعتراض جتانا مہنگا پڑگیا: کار ڈرائیور نے پولس کی جم کر کی پٹائی(مزید ساحلی خبریں)

پولیس گاڑی پر موجود اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی پولیس تھانہ کو اس کی اطلاع کردی جنہوں نے بسنت سرکل کے قریب کار روک لی ۔ پولیس نے لاپرواہی کے ساتھ کار چلائے جانے پر سوالات کرنے کی وجہ سے کار پر سوار دو افراد نے پولیس اہلکار پر ہی حملہ بول دیا ۔پولیس کی جانب سے ملزمین کو حراست میں لیے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 


موڈبدری قتل معاملہ 

قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر ہندو تنظمیوں نے ستیہ گرہ احتجاج کی دھمکی دے ڈالی 

منگلور 14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ہندوتنظیموں کی جانب نے آج شہر کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موڈبدری میں مقتول پرشانت پجاری کے اہلِ خانہ کو پچیس لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے۔ وشوا ہندو پریشد کے ضلعی صدر جگدیش شیناوا نے کہا کہ مقتول پرشانت پجاری کو حکومت پچیس لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کریں جس کو 9؍ اکتوبر کو ایک حملہ میں قتل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو ایک ہفتہ کے اندر گرفتار کیا جائے ورنہ وہ ستیہ گرہ احتجاج اگلے پیر سے شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بعض تنظیموں کے حوالوں سے کہا کہ یہ تنظیمیں مویشیوں کے چوری اور ان کو ذبح کرنے والے اور لوجہاد معاملہ کو بڑھا وا دے کر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ہم نے اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے لیکن ریاستی حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ چند تنظیموں کے خلاف دائر شدہ معاملات ریاستی حکومت کے ذریعہ خارج کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں جرائم کا اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے چھ مہینوں سے ہندوؤں کی تنظیموں کے کارکنوں پر حملہ کیا جارہا ہے لیکن پولیس شرپسندوں کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ سے کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پولیس قتل کی واردات کے بعد شہر کی ناکہ بندی کرتی تو آسانی کے ساتھ قاتلوں کو گرفتار کیا جاسکتا تھا ۔مزید کہا کہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل مقتول پرشانت پجاری کے اہلِ خانہ کو دینے کے لیے دس لاکھ روپئے جمع کرے گی۔ اس موقع پر ہندوتنظیموں کے کئی ذمہ دار موجود تھے۔ 


خاتون کی لاش مشکوک حالت میں دریافت ہونے پر جادوگر گرفتار 

مڈیکیری 14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک خاتون کی لاش مشکوک حالت میں دریافت ہونے کے بعد پولیس نے ایک جادوگر کو دیگر دوافراد کے ساتھ حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آشا(50) جس کی لاش جادوگر درگا دتا کالی داسا سوامی کے گھر سے دریافت ہوئی ہے۔ مذکورہ خاتون نے سوامی سے مدد مانگی۔ خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے اس بات کا شبہ پیدا ہورہاہے کہ اس کو سوامی نے قتل کردیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ 11؍ اکتوبر کو وہ سوامی کے گھر ایک پوجا میں شرکت کے لیے آئی ہوئی تھی ۔ اسی دن وہ بیمار ہوئی اور آدھی رات کو شیطانی اثرات ہوئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سوامی نے اس کو بری طرح پیٹنے کی وجہ سے اس کی مو ت واقع ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے اہلِ خانہ سمیت کئی افراد جمع ہوگئے اور سوامی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ سوامی نے اسی سال مئی میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس نے کے محمد اقبال سے اپنا نام تبدیل کرکے درگا دتا کالی داسا سوامی رکھ لیا ہے اور اب پوجا اور دیگر ہندومذاہب کی عبادتیں انجام دے گا۔ علاقہ کے لوگ شیطانی اثرات زائل کرنے میں اس کو ماہر سمجھا کرتے تھے۔ 


کشتی پر چلنے کے دوران ندی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک 

اڈپی 14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ہوناور تعلقہ کے منکی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کشتی پر چلنے کے دوران ندی میں گرنے سے ہلاک ہونے کی واردات ملپے بندرگاہ پر پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص رات آٹھ بجے کشتی کے ایک سرے سے دوسرے سرے جانے کے لیے کشتی کے کنارے لگے ایک باریک راستے سے گذرنے کے دوران ندی میں گرگیا ۔ موقع پر موجود کئی لوگوں نے اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں اور اب تک اس کی تلاش دریافت نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عینی شاہدین کو اس کی موت کا یقین ہوگیاہے لیکن اس کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ وہ ضرور لوٹے گا۔ 

Share this post

Loading...