مگر اقبال نے اینٹی سیپٹیری بیل کے ساتھ کاوور پولس تھانے پہنچاتو بیل پر کارروائی کرنے کے بجائے ایس آئی نٹراج نے اس کو گرفتار کرکے ظلم کا نشانہ بنایا اور پھر اقبال کو سی سی بی پولس کے حوالے کیا گیا۔پھر دوبارہ اقبال کو لاک اپ میں جانوروں کی طرح مارا پیٹا گیا۔ اقبال کو سخت زخمی حالت میں ہائی لینڈ اسپتال داخل کیا گیا ، پولس کی غنڈہ گردی دیکھ کر اقبال نے متعلقہ پولس افسران کے خلاف 20مئی کو ہی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی تو ، ایس آئی اُمیش نے بدلے میں غصے میں آکر اقبال کے گھر میں چھاپہ مارااور اقبال کو زبردستی گھر سے گھسیٹتے ہوئے پولس تھانے لے گئے ، اس بیچ اقبال کو بچانے کے چکر میں اقبال کی بیوی اور اس کا بچہ زخمی ہوگئے۔ پولس کے اس حرکت کے بعد جب اسکے گھر والے پولس تھانے پہنچ کر اقبال کی خبرگیری کرنی چاہی تو پولس تھانے کے افسران نے لاعلمی کا اظہار کیا ، دو دن بعد اخبارات کے حوالے سے پتہ چلا کہ اس کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، جو کہ سراسر ناانصافی ہے اور پولس اپنا ذاتی بدلہ نکالنے کے لئے اس طرح کے کیس زبردستی تھوپ رہی ہے ۔ وہ ایک کارپینٹر ہے اور کسی بھی حملہ یا ہراسانی کے کیس سے اسکا کوئی لینا دینا نہیں، منگلور پولس اصل ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تو اب معصوم نوجوانوں کو گرفتا ر کرکے من مانے ایکٹ لاگو کررہی ہے۔ اس پر یس کانفرنس میں اقبال کی بیو ی زھریٰ اور اس کے بھائی محمد موجود تھے۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کے توسط سے حقیقت سامنے لانے اور متعلقہ پولس افسران کے خلاف سخت قانونی کارہ جوئی کرنے کی مانگ کی ہے ۔
شادی شدہ عورت کو ہراساں کرنے کی ناکام کوشش : ایک گرفتار
موڈبدری 24مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں شہر کی پولس ایک شخص کو شادی شدہ عورت کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے اور اقدامِ زنا بالجبر کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔عورت کی شکایت پر گرفتاری کی گئی ہے ، جب کہ ملزم کی شناخت شاکر عرف بسم اللہ ہنگپو(45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ شکایت کے مطابق ملزم بلوائی نامی علاقے میں کینٹین چلاتا ہے ، اسی علاقے میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم خاتون پارسل لینے جب کینٹین پہنچی تو یہاں ا سکے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے ۔ شکایت درج کرنے کے بعد پولس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے بعد پندرہ دن کے عدالتی حراست میں لیا ہے۔
دکشن کنڑاضلع میں گانجہ فروشوں کی بھرمار : دو اور ملزم گرفتار
کارکلا:24مئی (فکروخبرنیوز ) سٹی پولس تھانہ افسران نے یہاں اور دوگانجہ فروشوں کو گرفتارکرلیاہے ، ان دوملزموں کے ساتھ ہی عوا م میں ہفتے میں کئی گانجہ فروشوں کی گرفتاری کو دیکھ کر نشہ خوری کی انتہاپر تشویش کا اظہارکررہی ہے۔ پولس افسران نے کوبیٹو کے نئے پل کے پاس دو افراد کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت آصف (30) اور شکیت (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اور یہ دونوں کوبیٹو کے چولپاڈی کے مقیم ہیں، یہ لوگ آٹو رکشہ میں گانجہ رکھ کر فروخت کررہے تھے، مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا ہے،۔ملزمان کے پاس سے 190گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔
Share this post
